جھٹ پٹ اوریو میٹھا – ٹھنڈا اور مزےدار کریمی ڈیزرٹ
تین چیزوں سے تیار ہونے والا آسان اوریو ڈیزرٹ، بچوں اور بڑوں کے لئے یکساں لذیذ۔

اگر آپ کچھ میٹھا کھانے کا دل کر رہا ہے مگر کچن میں زیادہ وقت نہیں گزارنا چاہتے، تو یہ اوریو ڈیزرٹ بالکل آپ کے لیے ہے۔ صرف تین آسان اجزاء سے بننے والا یہ میٹھا یقیناً سب کو پسند آئے گا۔
اجزاء
غذائیت کی معلومات
- Calories: 380
- Total Fat: 24g
- Saturated Fat: 13g
- Cholesterol: 45mg
- Sodium: 180mg
- Total Carbohydrates: 35g
- Dietary Fiber: 1g
- Sugars: 18g
- Protein: 3g
ہدایات
1. کریم الگ کریں
پہلے اوریو کوکیز سے کریم الگ کر کے رکھ لیں اور بقیہ بسکٹ حصے کو پیس لیں۔
2. بیس تیار کریں
پسے ہوئے بسکٹ کو ایک برتن میں ڈال کر چمچ سے اچھی طرح دبا کر برابر پھیلا دیں۔
3. کریمی آمیزہ بنائیں
ایک علیحدہ پیالے میں مکھن، فریش کریم اور اوریو سے نکالی گئی کریم اچھی طرح مکس کرلیں۔
4. مکسچر ڈالیں اور سجاوٹ کریں
یہ کریمی مکسچر بسکٹ بیس پر ڈالیں اور اوپر سے کچھ مزید بسکٹ کا پاؤڈر چھڑک دیں۔
5. ٹھنڈا کریں اور پیش کریں
اب اسے فریج میں رکھیں اور ٹھنڈا ہونے پر سرو کریں۔ مزیدار اوریو ڈیزرٹ تیار ہے!
آپ کا ردعمل کیا ہے؟






