چیا اوٹس اور ایسپریسو انرجی باؤل
طاقتور ناشتہ چایئے؟ بنائیں چیا اوٹس اور ایسپریسو باؤل – ذائقہ، غذائیت اور آسانی، سب ایک جگہ۔

صبح کی تھکن کو بھگانے کے لیے یہ چیا اوٹس اور ایسپریسو باؤل ہے ایک مکمل انرجی بوسٹر۔ ناریل دودھ کی کریمی ساخت، مونگ پھلی کے مکھن کی لذت، اور ایسپریسو کی ہلکی تلخی – سب کچھ اس ایک پیالے میں موجود ہے۔ اسے بنانا بھی بہت آسان ہے۔
اجزاء
غذائیت کی معلومات
- Calories: 420
- Total Fat: 18g
- Saturated Fat: 9g
- Cholesterol: 0mg
- Sodium: 70mg
- Total Carbohydrates: 50g
- Dietary Fiber: 8g
- Sugars: 12g
- Protein: 9g
ہدایات
1. اوٹس اور چیا مکس تیار کریں
اوٹس کو بلینڈر میں باریک پیس لیں۔ ایک پیالے میں ڈالیں، اس میں چیا سیڈز اور 1/3 کپ ناریل دودھ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ 10 منٹ کے لیے ڈھانپ کر رکھ دیں تاکہ چیا سیڈز پھول جائیں۔
2. کریمی بلینڈ تیار کریں
بلینڈر میں پکا کیلا، مونگ پھلی کا مکھن، ایسپریسو اور ناریل دودھ شامل کریں۔ اچھی طرح بلینڈ کریں یہاں تک کہ ہموار مکسچر بن جائے۔
3. تہہ لگا کر پیش کریں
ایک صاف جار یا گلاس میں سب سے پہلے بلینڈ کیا ہوا مکسچر ڈالیں۔ اس کے اوپر چیا اور اوٹس کا مکس رکھیں۔
4. ٹاپنگ اور سرو کریں
اوپر سے اپنی پسند کے مطابق بادام، کوکو نِبز یا کیلے کے ٹکڑے ڈال کر پیش کریں۔ چاہیں تو ٹھنڈا کر کے بھی لطف اُٹھائیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟






