باجرے اور میووں کا صحت بخش کیک
خالص باجرہ، کھجور اور میووں سے تیار کردہ یہ کیک ذائقہ اور غذائیت کا خوبصورت امتزاج ہے۔

جب دل چاہے کچھ میٹھا لیکن صحت کے ساتھ سمجھوتہ نہ ہو، تب یہ باجرے اور میووں سے بنا مزیدار کیک بہترین انتخاب ہے۔ اس میں سفید چینی کی جگہ استعمال ہوا ہے کھجور کا پیسٹ، روایتی آٹے کی جگہ باجرہ اور بادام کا آٹا، اور ذائقہ بڑھانے کے لیے کرین بیری اور مکس نٹس۔ یہ ریسپی نہ صرف مزیدار ہے بلکہ فائبر سے بھرپور اور دل کے لیے بھی مفید ہے۔
اجزاء
غذائیت کی معلومات
- Calories: 230
- Total Fat: 9g
- Saturated Fat: 1.2g
- Cholesterol: 0.mg
- Sodium: 45mg
- Total Carbohydrates: 34g
- Dietary Fiber: 4g
- Sugars: 14g
- Protein: 5g
ہدایات
1. باجرہ پیس لیں
سب سے پہلے باجرے کو بلینڈر میں ڈال کر باریک پیس لیں۔
2. خشک اجزاء مکس کریں
ایک بڑے برتن میں پسا ہوا باجرہ، بادام کا آٹا، سائیلیم ہسک، بیکنگ پاؤڈر اور ادرک پاؤڈر اچھی طرح مکس کریں۔
3. گیلے اجزاء تیار کریں
ایک علیحدہ برتن میں دودھ، زیتون کا تیل، لیموں کا رس اور کھجور کا پیسٹ مکس کریں۔ اب اس میں کرین بیری اور مکس نٹس شامل کریں۔
4. بیٹر تیار کریں
گیلا مکسچر آہستہ آہستہ خشک اجزاء میں شامل کریں اور گارا سا بیٹر تیار کریں۔
5. بیک کریں
بیٹر کو گریس کیے ہوئے کیک ٹن میں ڈالیں اور پہلے سے گرم اوون میں 180 ڈگری سیلسیس پر 20 منٹ تک بیک کریں۔
6. سرو کرنے سے پہلے ٹھنڈا کریں
کیک کو باہر نکال کر مکمل ٹھنڈا ہونے دیں، پھر ٹکڑوں میں کاٹ کر پیش کریں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟






